میرے خلاف گندی باتیں نہ کریں ۔۔ صباء فیصل نے بہو اور بیٹے سے تعلق ختم کرنے کے بعد نئے انکشافات کر ڈالے، ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Dec 09, 2022

میرے خلاف گند باتیں بند کرو۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں پاکستان کی سینئر اداکار صباء فیصل کے جنہوں نے گزشتہ روز اپنی بہو اور بیٹے کے ساتھ اپنا تعلق ختم کرنے سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا تاہم اب انہوں نے ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

جس میں صباء نے کہا کہ میں تمام ان لوگوں کا اور فیس بک پیجز والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا لیکن اب میرے اور بہو کے بارے میں گندی باتیں کرنا بند کریں۔

یہی نہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 4 سال میں نے سب کچھ برداشت کیا اور اپنی عزت، شہرت اور پیسے کی قیمت چکائی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی یاد رکھیں کہ جو اداکار لاکھوں کماتے ہیں ان کی نجی زندگی اور گھروں کی بھی ڈارک سائیڈ ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اب انہوں نے بیٹے اور بہو سے تعلق ختم کرنے کے حوالے سے جو ویڈیو شیئر کیں تھیں انہیں اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیا ہے ، ویڈیو کے آخر میں یہ بھی مداحوں سے درخواست کی کہ بہو اور ان کے خاندانی مسائل سے متعلق قیاس آرائیاں کرنا بند کر دیجئے۔

واضح رہے کہ ساس صباء فیصل کے الزامات کے بعد بہو نیہا نے بھی نام لیے بغیر ساس اور نند کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More