دھر میندر جی کے لیے دعا کریں ۔۔ سنی دیول کے بنا ہیما مالنی نے شوہر کی سالگرہ کس انداز میں منائی جو لوگ تعریفیں کرنے لگے؟ تصاویری مناظر

ہماری ویب  |  Dec 09, 2022

اس معاشرے میں انسان کا جیون ساتھی اچھا اور نیک دل ہو تو دنیا ہی جنت سے کم نہیں لگتی۔ یہی وجہ ہے کہ ماضی کی مشہور اداکارہ ہیما مالنی اور ان کے شوہر دھرمیندر کے درمیان خوب محبت پائی جاتی ہے۔ جس کا واضح ثبوت دھرمیندر کی سالگرہ ہے۔

گزشتہ روز اپنے گھر میں ہی دھرمیندر نے دوسری اہلیہ ہیما مالنی اور دونوں بیٹیوں کے ہمراہ اپنی 87 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ہیما مالنی نے شوہر کے خاص دن پر ان کی سالگرہ کی تصاویر اور ایک پیغام بھی درج کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سالگرہ کے دن میں ان کی اچھی صحت کی دعا کرتی ہوں۔

اور انہیں اوپر والا ایسی صحت مند زندگی بخشے جو خوشیوں سے بھری رہے۔ میری دعائیں آپ کے ساتھ زندگی بھر رہیں گی۔ اس کے علاوہ ان وائرل تصاویر میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ دھرمیندر جی نے خوشی کے موقعے پر 2 کیک کاٹے اور گھر والوں کے ساتھ تصاویر بھی کھینچوائیں۔

تاہم اپنے بڑے بیٹوں سنی اور بوبی دیول کا والد کیلئے کوئی پیغام سامنے نہ آیا اور نہ ہی کوئی اس دن خوشی مناتے ہوئے تصویر سامنے آئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More