انٹڑمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Jan 10, 2023

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئرانور علیم خانزادہ نے انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے کہا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 2ہزار 406 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 2ہزار 319امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔ ان امتحانات میں 948امیدوار تمام سات پرچوں میں، 548 چھ پرچوں میں، 285 پانچ پرچوں میں، 190 چار پرچوں میں، 133تین پرچوں میں، 106 دو پرچوں میں جبکہ 67امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔ ناظم امتحانات نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 305امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 289امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ ان امتحانات میں 126 تمام سات پرچوں میں، 46 چھ پرچوں میں، 30 پانچ پرچوں میں، 20 چار پرچوں میں، 26 تین پرچوں میں، 24 دو پرچوں میں جبکہ 9امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔

امتحان کے نتائج آپ لوگ 'ہماری ویب' کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More