سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ہم نیوز  |  Jan 16, 2023

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے پر آ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے پر آ گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 401 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 58 ہزار 179 روپے پر آ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے ایک ہزار 915 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More