ورلڈ بینک، پاکستان کے لیے 1ارب 10 کروڑ ڈالرز کے قرض کی منظوری مؤخر

ہم نیوز  |  Jan 18, 2023

واشنگٹن: ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کے قرض کی منظوری مؤخرکردی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری آئندہ مالی سال تک کے لیے مؤخرکی گئی ہے، ورلڈ بینک نے درآمدات پر ‘فلڈ’ لیوی لگانے کی بھی مخالفت کی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ بینک کے قرض کی مالیت 45 کروڑ ڈالرز تھی جب کہ سستی توانائی کے لیے 60 کروڑ ڈالرز کا قرض بھی مؤخرکردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈبینک کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پائیدار معیشت کے لیے بورڈ ڈسکشن مالی سال 2024 میں متوقع ہے جب کہ سستی توانائی کے لیے قرض بھی اگلے مالی سال میں منظور کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More