پاک بھارت میچ کس انگریز ملک میں ہو گا ۔۔ آئی سی سی نے روایتی حریف بھارت سے اہم میچ کروانے سے متعلق کیا بڑا فیصلہ کر لیا؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Jan 20, 2023

انسان جتنا بھی پریشان ہو، اسے پاک بھارت ٹاکرا دیکھ کر خوشی محسو ہوتی ہے۔ اور پھر بات پاک بھارت میچ کی ہو تو پورا ملک ایک زبان ہو کر قومی ٹیم کی جیت کی دعا کرتی ہے کیونکہ بچپن سے ہم جانتے ہیں کہ بھارت ہمارا پڑوسی ملک ہونے کے ساتھ ساتھ روایتی حریف بھی ہے۔

اب اسی وجہ سے آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے ان دونوں ٹیموں کا بڑا میچ کس ملک میں کروانا ہے اس بات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ عصاب شکن میچ امریکا میں ہی ہوگا۔

کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ یہ میچ امریکی ریاست فلوریڈا میں ہو گا۔ اس حوالے سے یو ایس اے کرکٹ کے صدر کا کہنا ہے کہ بھارت و پاکستان کو امریکا میں کراؤڈ سپورٹ بہت ہے۔ اور یہاں یہ معرکہ باکس آفس رہے گا۔

یہی نہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق بھی یہ اہم میچ امریکا میں ہی کرائے جانے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا مشترکہ طور پر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میزبان ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More