اپنی بھابھی کو سپورٹ کیا اور سگے بھائی کو 1 سال تک قید رکھا ۔۔ مشہور اداکاروں کے بھائی بہنوں کے ساتھ ایسا رویہ، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Jan 22, 2023

مشہور اداکاروں کی زندگی میں ایسے کئی واقعات ہوتے ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتے ہیں، کچھ تو اپنے ہی ہوتے ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر چرچہ کا باعث بن جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مشہور اداکار عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان کے درمیان بھی کچھ ایسا رشتہ ہے، جو کہ سب کو حیران کر رہا ہے۔

عام طور پر بھائی کا رشتہ رکھنے والے عامر خان اور فیصل خان کے درمیان کچھ ایسی ان بن رہی ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔ عامر کے بھائی نے اداکار پر حبس بے جا کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میرے سگے بھائی نے ایک سال تک مجھے گھر میں قید رکھا۔

دراصل فیصل خان دماغی بیماری کا شکار ہو گئے تھے، جس میں ان کا دھیان رکھنا بے حد ضروری تھا، دوسری جانب فیصل خان نے بتایا کہ میں کوئی بیمار نہیں تھا، یہ صرف میری فیملی کی جانب سے میری کسٹڈی لینے کے لیے افواہ پھیلائی گئی تھی۔

اگرچہ فیصل اور عامر کے درمیان تعلق اب بہتر ہیں، لیکن اب بھی دراڑ بھری نہیں ہے۔ اداکارہ کاجول اور ان کی بہن کے درمیان بھی لڑائی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

ایک تقریب کے موقع پر جب کاجول، ان کی بہن اور والدہ موجود تھے، تو اچانک چھوٹی بہن نے کچھ ایسا کہا جو کاجول سے برداشت نہ ہوا۔

پھر کیا تھا، طعنے مارتے ہوئے کاجول نے ایسے تاثرات دیے، کہ میڈیا کی نظریں بھی فورا متوجہ ہو گئیں، والدہ کے بیچ بچاؤ نے جہاں معاملے کو ٹھنڈا کیا وہیں معاملہ سوشل میڈیا کی زینت بن چکا تھا۔

مشہور اداکارہ سشمیتا سین اور ان کے بھائی راجیو سین کے درمیان بھی کچھ ایسا ہوا ہے، جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

2019 میں راجیو سین چارہ نامی خاتون کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کی بیٹی بھی پیدا ہوئی، تاہم اہلیہ چارہ نے الزام عائد کیا کہ راجیو ایک اچھے والد اور شوہر ثابت نہیں ہوئے، جبکہ دونوں کے درمیان طلاق بھی ہو گئی۔

اس سب میں سشمیتا سین حیرت انگیز طور پر اپنی بھابھی کو سپورٹ کرتی دکھائی دیں، انہوں نے سوشل میڈیا سے بھائی کو ان فالو بھی کر دیا جبکہ بھابھی نے کہا میری سب سے بڑی سپورٹ سشمیتا سین تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More