آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے معاملے پر پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، امریکی سفیر

ہم نیوز  |  Jan 23, 2023

لاہور: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے معاملے پر پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، امریکہ ان مسائل سے آگاہ ہے اور تدارک کیلئے مشاورت کر رہا ہے، 200 ملین ڈالرز اب تک سیلاب کے بعد پاکستانی حکومت کو دیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، آئی ٹی اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجر براداری کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ہم اس کو بھی دیکھ رہے ہیں، توانائی اور قدرتی آفات کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا خواتین کی معاشی صورتحال اور ویمن انٹرپرینیورکو آگے لانے کیلئے بھی تعاون کریں گے، خواتین کی معاشی خود مختاری کے لئے ہر ممکن امداد کریں گے۔

امریکہ کی جانب سےپاکستان کیلئے10 کروڑڈالرکی اضافی امدادکااعلان

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا 2022 میں 9.9 بلین ڈالرز کی پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت ہوئی، پاکستانیٹیکسٹائل انڈسٹری نے امریکہ میں بہت پذیرائی حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More