فواد چودھری کو فوری پیش کیا جائے، عدالت برہم

ہم نیوز  |  Jan 25, 2023

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چودھری کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو مقررہ وقت پر لاہور ہائی کورٹ میں پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ فواد چودھری جہاں بھی ہے فوری پیش کیا جائے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی بازیابی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے حبس بے جا کی درخواست جسٹس طارق سلیم شیخ کو بھجوا دی۔

عدالت نے فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ فوادچودھری کو ایک بجکر 30 منٹ تک لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے وکیل سے سوال کیا ہے کہ فواد چودھری اس وقت کہاں ہیں؟ وکیل نے بتایا ہے کہ فواد چودھری سروسز اسپتال میں ہیں۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کو راہداری ریمانڈ کے لیے کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس کی راہداری ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پہلے ان کا طبی معائنہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More