مقدمہ بنتا ہی نہیں، مجھے بھگت سنگھ اور نیلسن مینڈیلا کی صف میں شامل کردیا گیا، فواد چدھری

ہم نیوز  |  Jan 25, 2023

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے، مجھے بھگت سنگھ اور نیلسن مینڈیلا کی صف میں شامل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بات سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے روبرو کہی جس میں پولیس نے فواد چودھری کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے اس موقع پر کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی حالت اس وقت منشی کی ہے جب کہ الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کروانے کے تمام اختیارات ہیں۔

انہوں نے عدالت میں دوران مؤقف اختیار کیا کہ فواد چودھری کی تقریر کرنے کا مقصد سب کو اکسانا تھا، فواد چودھری ںے کہا کہ الیکشن کمیشن کے گھروں تک پہنچیں گے، بغاوت کی دفعہ بھی مقدمہ میں لگا دی گئی ہے۔

دوران سماعت سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ میرے خلاف تو مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے، ایسے تو جمہوریت ختم ہو جائے گی، کوئی تنقید نہیں کر پائے گا، اس ایف آئی آرکو درست قرار دیا جائے تو ملک میں جمہوریت کو ختم کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اسلام آباد پولیس نے گرفتار ہی نہیں کیا، صبح لاہور پولیس نے گرفتار کیا اور میرا موبائل قبضے میں لیا، عدالت پولیس سے میری گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیجز طلب کرے، اسلام آباد پولیس تو راہداری ریمانڈ سے پہلے نظر ہی نہیں آئی۔

فواد چودھری نے مؤقف اپنایا کہ میں سابق وفاقی وزیر، پارلیمنٹیرین اور سپریم کورٹ کا سینئر وکیل ہوں، میں آپ کے شعبے سے متعلقہ ہوں اور میرے ساتھ ایسا رویہ نہیں رکھا جانا چاہیے، میری گرفتاری غیرقانونی ہے،  بد قسمتی ہے کہ سیاست دان ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

کیس کی سماعت کے دوران فواد چودھری کے وکیل علی بخاری نے مؤقف اپنایا کہ اللہ کے بعد آپ انصاف کرنے والے ہیں، میں نے اپنی زندگی میں اتنے قابل انسان کو ہتھکڑی میں نہیں دیکھا، پولیس ریمانڈ مانگ رہی ہے، میں تو کہتا ہوں فواد چودھری کو ڈ سچارج کریں، پولیس نے فواد چودھری کی گرفتاری کے 24 گھنٹوں میں کیا ہی کیا ہے؟

فواد چودھری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں، عمران خان

عدالت میں وکیل علی بخاری نے دوران سماعت کہا کہ فواد چودھری نے صرف ایک تقریر کی، اس میں کیا برآمد کرنا ہے؟ فواد چودھری کو لاہور سے بھوکا پیاسا لا کر اس عدالت کے سامنے کھڑا کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More