پٹھان فلم میں یہ افغانی عورت عامر خان کی کون ہیں؟ وہ بات جو بہت سے لوگوں کو معلوم ہی نہیں

ہماری ویب  |  Jan 27, 2023

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی پٹھان فلم نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ لوگ اس فلم کو دیکھنے کے بعد یہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ شاہ رخ خان نے ایک بار پھر بالی ووڈ کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔

پٹھان فلم جہاں دیگر اداکاروں نے جوہر دکھائے وہیں سلمان خان کی انٹری نے بھی فلم میں جان ڈال دی جس کے بعد مداحوں کی دلچسپی میں دگنا اضافہ ہوا۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس فلم میں عامر خان کی بہن نے بھی کام کیا جس کے بارے میں لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہے۔ پٹھان فلم میں افغان خاتون کا کردار نبھانے والی عامر خان کی بہن نگہت خان ہیں جس میں وہ منفر کردار میں نظر آئیں۔ انہوں نے فلم کے ایک منظر میں اداکاری کی ہے۔

نگہت خان نے ان پرستاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں فلم میں دیکھ کر پہچان لیا تھا۔

نگہت خان فلم میں شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کرنے آتی ہیں کیونکہ فلمی منظر کے مطابق کنگ خان ان کے گاؤں کو بڑی مصیبت سے بچا لیتے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More