انٹرمیڈیٹ :ضمنی / سالانہ II امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ تیار ہوگئے

ہماری ویب  |  Jan 27, 2023

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے بروز ہفتہ 4فروری 2023ء سے شروع ہونے والے ضمنی / سالانہ II امتحانات برائے 2022ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور ہوم اکنامکس گروپس کے طلبہ بشمول Ex-Students کے ایڈمٹ کارڈز تیار ہوگئے ہیں، کالجوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کے ذریعہ بروز پیر 30 جنوری 2023ء سے ایڈمٹ کارڈز حاصل کرلیں۔ جبکہ کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ کے طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈز ان کے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More