راکھی ساونت کی والدہ انتقال کر گئیں..

ہماری ویب  |  Jan 28, 2023

بھارت کی مشہور اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ جیا ساونت انتقال کرگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیا ساونت پچھلے کافی عرصے سے برین ٹیومر اور کینسر جیسے جان لیوا امراض کا شکار تھیں اور اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت اپنی ماں سے بہت زیادہ محبت کرتی تھیں اور پچھلے کچھ عرصے سے اپنی شادی کے تنازعات میں گھری ہونے کے باوجود اپنی والدہ کی دیکھ بھال بھی کررہی تھیں۔

اداکار سلمان خان نے راکھی کی والدہ کے علاج کا خرچہ بھی اٹھایا ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیا ساونت کا انتقال ممبئی کے اسپتال میں ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More