جماعت دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کا نیا شیڈول جاری

ہماری ویب  |  Jan 31, 2023

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے سالانہ امتحانات2023 کیلئے دہم جماعت سائنس اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 14فروری 2023ء تک توسیع کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی امتحانات 2022ء کے امتحانی پرچوں میں فیل، گزشتہ سالوں میں ناکام یا اضافی پرچے دینے کے خواہشمند طلباء و طالبات بھی اپنے امتحانی فارم نئے شیڈول کے مطابق جمع کرا سکتے ہیں۔ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے کہا کہ چیئرمین میٹرک بورڈ کی ہدایت پر بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں، طلباء وطالبات اور ان کے والدین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے مزید 14دنوں تک توسیع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکول بورڈ آفس سے جاری کئے گئے امتحانی فارم پر لکھی گئی مالیت کے مطابق ہی طلباء و طالبات سے امتحانی فیسیں وصول کریں۔ علاوہ ازیں نئے شیڈول کے مطابق اب امتحانی فارم لیٹ فیس کے ساتھ15فروری سے 21فروری تک 200 روپے،22فروری سے28فروری تک500 روپے،یکم مارچ سے7مارچ تک800 روپے،8مارچ سے 14مارچ تک 1200 روپے،15مارچ سے 21مارچ تک 1500 روپے،22مارچ سے 31مارچ تک 1800 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ضمنی امتحانات 2022ء کے ایسے طلباء و طالبات جو اپنے امتحانی نتائج سے مطمئن نہیں ہیں وہ 2فروری سے 28فروری تک اپنے اسکروٹنی فارم بورڈآفس بوتھ،بورڈ سے ملحقہ برانچوں نیشنل بینک، یوبی ایل، عسکری بینک سے حاصل کر کے جمع کرا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More