بھارت کشمیری عوام کے آہنی عزم کو نہیں کچل سکتا، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Feb 05, 2023

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت اگر یہ سمجھتا ہے وہ کشمیری عوام کے آہنی عزم کو کچل سکتا ہے تو وہ غلطی پر ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال 5 فروری کو کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے عہد کا اعادہ کرتے ہیں اور جموں و کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسائل میں سے ایک ہے۔

انہوں ںے کہا کہ گزشتہ 75 سال سے بھارت نے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور بھارت نے جموں وکشمیر کے عوام کو جبر سے دبایا ہوا ہے۔ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے بعد صورتحال بدتر ہو چکی ہے جبکہ بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو پاکستان اور کشمیریوں نے مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اگر یہ سمجھتا ہے وہ کشمیری عوام کے آہنی عزم کو کچل سکتا ہے تووہ غلطی پر ہے۔ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More