پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ

ہم نیوز  |  Feb 08, 2023

پاک فضائیہ کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ ہو گیا،  طیارہ لاہور سے خیمے، کمبل اور دیگر اشیا لے کر ترکیہ کے لیے روانہ ہوا ہے، سی ون تھرٹی ساڑھے 18 ہزار پاؤنڈز امدادی سامان لے کر جا رہا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس طیارہ پاکستان کے عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے 18634 پاؤنڈز امدادی سامان لے کر جا رہا ہے۔

جبکہ پاک فضائیہ پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء کو وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے وطن واپس لانے کی بھی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More