لگتا ہے یہ تو غصہ اتار رہے ہیں ۔۔ پی ایس ایل فائنل میں شاہین آفریدی کے لمبے لمبے چھکوں کی ویڈیو، سسر آفریدی کی یاد دلا دی، دیکھیں

ہماری ویب  |  Mar 18, 2023

یہ خطرناک شاہین تو آج پہلی مرتبہ دیکھا ۔ جی ہاں پی ایس ایل کا پہلا میچ جاری ہے ۔ جس میں لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے 201 رنز کا پہاڑ جتنا ہدف ملتان سلطانز کو دے دیا ۔ لیکن اس بڑے اسکور میں لاوہر قلندر کے کپتان شاہین کا بڑا ہاتھ ہے۔

ویسے تو یہ ایک مایاناز فاسٹ باؑلر ہیں مگر بلے بازی بھی اچھی کر لیتے ہیں جس کا ثبوت انہوں نے آج کے فائنل میچ میں دیا ۔جس وقت لاہور کے 5 کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے تو ایسے میں تاریخ رقم کرنے کیلئے شاہین خود میدان میں اترے اور آتے کے ساتھ ہی چھکے ،چوکے لگانا شروع کر دیے یوں انہوں نے محض 15 گیندوں پر 44 رنز بنا دیے۔

جس کے بعد اب لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو شاہد آفریدی کے بعد ایک اور آفریدی مل گیا ۔ یاد رہے کہ شاہین اب شاہد آفریدی کے داماد ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More