معزور لڑکی کو حجر اسود چومنا تھا، مگر۔۔ زمین کے بل چلنے والی لڑکی کو حجر اسود کے قریب کیسے لے جایا گیا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 19, 2023

چاہے معزور انسان ہو یا پھر صحت مند، ہر ایک کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خانہ کعبہ کی زیارت کر لے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ کی ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ایک معزور لڑکی حجر اسود کو بوسہ دینے کی خواہش کا اظہار کر رہی تھی۔

دراصل یہ معزور بچی چل نہیں پا رہی تھی، جبکہ اسے حجر اسود تک جانا تھا، ایسے میں بچی نے سیکیورٹی عملے سے بھی درخواست کی تاکہ وہ اسے اس خاص مقام تک لے جائیں۔

اسی دوران ممکنہ طور پر معزور بچی کے رشتے دار بھی آگئے جو کہ اسے حجر اسود تک لے جانے میں مدد کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے سب کی توجہ تو حاصل کی ہی، جبکہ جذباتی بھی کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More