خوش دل تو مارنے ہی والے تھے محمد رضوان نے روکا۔۔ ملتان سلطانز کے میچ میں ہونے والی لڑائی، جس میں خوش دلشاہ کس کھلاڑی سے لڑ پڑا؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Mar 19, 2023

سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستان سپر لیگ کافی چرچہ میں ہے، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کا میچ بھی ہے۔

تاہم ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے جو کہ وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈئئیٹرز کے کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے۔

ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ سال کے ایڈیشن میں ملطان سلطانز کے خوش دلشاہ اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے نسیم شاہ آمنے سامنے تھے، نسیم بالنگ کرا رہے تھے جبکہ خوش دلشاہ بیٹنگ کر رہے تھے۔

اسی دوران نسیم کی بالنگ خوش دلشاہ کھیل نہیں پائے کیونکہ بال ان کے سر کے قریب تک آ گئی، جسے انہوں نے اگرچہ کھیل لیا، تاہم غصے بھری نظروں میں تکنے لگے اور پھر کچھ ایسا کہا جو کہ بالر کو ناگوار گزرا۔

دونوں میں لفظوں کا تبادلہ ہوا، اور بات ہاتھوں تک پہنچ سکتی تھی، تاہم محمد رضوان اور امپائی نے دونوں کھلاڑیوں میں بیچ بچاؤ کرایا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے خوب توجہ حاصل کر لی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More