مجھے تو شادی میں جانے تو۔۔ احتجاج کے دوران دلہا بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، بے چارے دلہے کا کیا حال ہوا؟ خود دیکھیے

ہماری ویب  |  Mar 19, 2023

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب حاصل کر ہی لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب ایک دلہا بند سڑک پر سے بھی اپنی بارات لے جانے کی کوشش کرتا رہا۔

بھارت کے شہر کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے، کیونکہ بارات دلہن والوں کے گھر جا رہی تھی، لیکن احتجاج کے مد نظر راستہ بند کر دیا گیا تھا۔

ساتھ ہی سڑک پر پولیس نے رکاوٹی چیزیں لگا کر روڈ بند کیے رکھا تھا، ایسے میں باراتیوں کے ساتھ موجود دلہے سے رہا نہ گیا اور اپنے اس خاص دن کو مزید خاص بنانے اور اسے بگڑنے سے بچانے کے لیے اس دلچسپ قدم اٹھا ہی لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہے نے رکاٹوں کو پھلانگنے کی کوشش کی، حالانکہ رکاوٹیں اس کے قد سے بھی اونچی تھیں، تاہم اسے دیگر ساتھیوں نے اٹھا کر اوپر کی جانب کر ہی دیا۔

اب دلہے کو ایک طرف سے باراتی دوسری طرف دھکا دے رہے، تو دوسری جانب پولیس اہلکار اسے واپس باراتیوں کی طرف دھکیل رہے، دلہا بے چارا یوں ہی کافی دیر تک کبھی یہاں کبھی وہاں ہوتا رہا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے خوب توجہ حاصل کر ہی لی ہے، جبکہ صارفین بھی خوب ہنس ہنس کر لوٹ پھوٹ ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More