میں یہ جیت ابو کو اور۔۔ شادی کے بعد پہلی بڑی جیت شاہین آفریدی نے کس خاص کے نام کر دی؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Mar 19, 2023

بیٹا جب سب سے زیادہ خوش ہو اور اسے محسوس ہو کہ زندگی میں کچھ بڑا اس نے حاصل کر لیا ہے۔ تو اس وقت اس کے منہ سے ایسے کلمات ضرور نکلتے ہیں۔ آج پی ایس ایل فائنل جیتنے کے بعد جب جشن منایا جا رہا تھا تو شاہین سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ اپنی یہ جیت کس کے نام کریں گے؟

تو انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے بات شروع کی اور کہا کہ یہ جیت پوری ٹیم کی ہے ، ہم پر امید تھے کہ جیت انشاء اللہ ہماری ہوگی، اس کیلئے ہم سب نے بہت محنت کی۔یہی نہیں جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے ۔ لیکن یہاں میں اپنی یہ جیت اپنے امی اور ابو کے نام کرتا ہوں ۔

واضح رہے کہ سنسنی خیز فائنل میچ تو لاہور نے 1 رنز سے جیتا اور بڑے مقابلے کیلئے گھر کے داماد کا حوصلہ بڑھانے کیلئے بیوی صاحبہ کی بہن گراؤنڈ میں موجود تھیں ، جو شاہین کی سب سے اچھی کارکردگی دیکھ کرخوش ہوتی رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More