چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا قوم سے خطاب مؤخر

ہم نیوز  |  Mar 19, 2023

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا قوم سے خطاب مؤخر ہو گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رات گئے قوم سے خطاب کرنا تھا لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر ان کا خطاب مؤخر کر دیا گیا اب وہ اتوار کی دوپہر قوم سے خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد زمان پارک میں موجود ہے اور پوری کوشش کے باوجود سیٹلائٹ وین کنیکٹ نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے اب وہ کل دوپہر کو قوم سے خطاب کریں گے۔

لوگ بہت بڑی تعداد میں زمان پارک موجود ہیں ، پوری کوشش کے باوجود سیٹلائیٹ وین Connect نہیں ہو سکی لہذاٰ خطاب کل بعد دوپہر تک ملتوی کر دیا گیا ہے

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)

واضح رہے کہ عمران خان نے ہفتے کو اسلام آباد اور لاہور میں پیش آنے والے واقعات پر قوم سے خطاب کرنا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More