آسٹریلیا میں شدید گرمی سے  لاکھوں  مچھلیاں مر گئیں

اردو نیوز  |  Mar 19, 2023

آسٹریلیا  کے جنوب مشرقی علاقے میں  پانی کے تالاب اور ندی میں پانی کی کمی اور شدید گرمی کے باعث لاکھوں مچھلیاں مری ہوئی پائی گئیں۔

ایسوسی ایٹڈ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز ریجن میں پرائمری انڈسٹریز کے محکمے کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ  اتنی بڑی تعداد میں مچھلیوں کے مرنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مچھلیوں کی موت ممکنہ طور پر آکسیجن کی کم سطح کی وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ گرم موسم کی وجہ سے مچھلیوں کو زیادہ آکسیجن کی ضرورت  ہوتی ہے جس کی وجہ  سے صورتحال خراب ہے۔

آسٹریلیا کے جنوبی علاقے مینیندی کے قریبی قصبے کے رہائشیوں نے مردہ مچھلیوں کے موجودگی کے باعث شدید بدبو کی شکایت کی ہے۔

ایک مقامی شہری جان ڈیننگ نے بتایا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں مردہ مچھلیوں کو دیکھنا انتہائی خوفناک ہے اور  بدبو میں رہنا مشکل ترین ہے۔

نیچر فوٹوگرافر جیوف لونی نے جمعرات کی شام مینندی میں مین ویر کے قریب مردہ مچھلیوں کی ایک بڑی تعداد کی فوٹو شیئر کی ہیں۔

مینندی کے شمال میں رہنے والے لوگ کہتے ہیں کہ یہاں بہنے والے دریا کے نیچے ہر طرف مردہ مچھلیاں تیر رہی ہیں۔

یہی بدبودار پانی ہمارے شہروں کے پمپنگ سٹیشنوں پر آتا ہے، ہمیں ماسک لگاناپڑ رہا ہے اور ہم اپنی صحت کے بارےمیں فکر مند ہیں۔

مچھلیوں کی موت ممکنہ طور پر آکسیجن کی کم سطح کی وجہ سے ہوئی ہے۔ فوٹو ٹوئٹرگزشتہ ہفتوں میں دریائے ڈارلنگ باکا پر مچھلیوں کی بڑے پیمانے پر مرنے کی اطلاع ملی ہے۔ فروری کے اواخر میں اسی جگہ پر ہزاروں کی تعداد میں مری ہوئی مچھلیاں پائی گئیں جبکہ جنوبی آسٹریلیا اور وکٹوریہ ریاستوں کی سرحدوں کے قریب پونکاری کی جانب بھی ہزاروں مردہ مچھلیوں کی کئی رپورٹیں ملی ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 کے آخر اور 2019 کے اوائل میں شدید خشک سالی  کے دوران مینندی کے دریا پر مچھلیوں کی بہت زیادہ ہلاکتیں ہوئی تھیں اور مقامی لوگوں نے  لاکھوں کی تعداد کا تخمینہ لگایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More