پی ٹی آئی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی سے نقصان کا تخمینہ سامنے آ گیا

ہم نیوز  |  Mar 19, 2023

اسلام آباد: عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر  ہنگامہ آرائی کے دوران مظاہرین نے اسلام آباد پولیس کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان گاڑیوں کی مد میں پہنچایا۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد پولیس کی 7گاڑیوں اور 2موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچایا،سیکیورٹی ڈویژن کی لینڈکروزجیمرکے تمام شیشے اور انٹینا توڑدیاگیا،باڈی پر ڈینٹ پڑ گئے۔

پتھراؤ سے سیکیورٹی ڈویژن کی 2 پک اپ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،تھانہ لوہی بھیر اور اسپیشل برانچ کی پک اپ گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں،تھانہ گولڑہ کے ایس ایچ او کی گاڑی کی باڈی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ایم ٹی ہیڈ کوارٹر کی قیدی وین کے فرنٹ، اور سائیڈ کے شیشے بھی توڑ دیے گئے، تھانہ مارگلہ کے 2موٹرسائیکل پی ٹی آئی کارکنان نے مکمل طور پر جلادیئے، اس کے علاوہ پنجاب پولیس فیصل آباد کی 2بسوں کے سائیڈ کے سارے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More