عمران خان کی رہائش گاہ داخل ہونے والے پولیس اہلکار کا نام اور تصویر سامنے آ گئی

ہم نیوز  |  Mar 19, 2023

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے گزشتہ روز عمران خان کے گھر دھاوا بولنے والے ایک پولیس اہلکار کا نام اور تصویر جاری کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے پولیس والے کی تصویر شیئر کی جس میں وہ تحریک انصاف کے ایک کارکن کو پکڑے جا رہا ہے۔

فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس کانسٹیبل کا نام منیر بھٹی ہے، وہ تمام لوگ جنہوں نے گھر کی دیواریں عبور کیں، گھر کے اندر داخل ہوئے اور تشدد کیا ایک ایک کا نام بمعہ تصویریں ہمارے پاس موجود ہے، انصاف ہو گا انشاء اللہ۔

اس نام کانسٹیبل منیر بھٹی، وہ تمام لوگ جنہوں نے گھر کی دیواریں عبور کی، اندر داخل ہوئے اور تشدد کیا ایک ایک کا نام بنعہ تصویریں ہمارے پاس ہے۔۔ آنصاف ہو گا انشاللہ

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More