اپنے سکون کی پرواہ نہ کی بلکہ بھارتی شخص کی خواہش پوری کر دی ۔۔ دیکھیں کیسے میچ کی تھکن کے باوجود آفریدی نے مداح کے جھنڈے پر دستخط کر دیے

ہماری ویب  |  Mar 19, 2023

شاہد آفریدی جو کہ پاکستان کے اسٹار ہیں مگر ان کی بھارت میں بھی خوب عزت ہے۔ یہ اپنے لمبے لمبے چھکوں کیلئے مشہور ہیں۔ جب یہ کھیلتے تھے تو لوگ صرف گراؤنڈ میں ان کی بلے بازی دیکھنے آتے تھے۔

بہرحال آج انڈیا جو کہ ہمارا دشمن ملک ہے ، اس میں ان کے خوب چرچے ہو رہے ہیں ۔ ہوا کچھ یوں کہ پاکستان اور دنیا بھر کے وہ مایاناز کھلاڑی قطر میں جمع ہوئے جو ریٹائر ہو چکے ہیں ۔ آج کل یہ تمام ہیرے یہاں ایک لیجنڈز لیگ نامی ایک ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں۔

اس کے سفر دوران آفریدی کی ملاقات ایک بھارتی سیکیورٹی اہلکار سے ہوتی ہے جو انہیں روک کر کہتا ہے کہ یہ ہمارے ملک کا جھنڈا ہے آپ اس پر دستخظ کر دیں گے کیا؟ یہ سننا تھا کہ سب کام چھور کر انہوں نے صرف جھنڈے پر دستخط کیے بلکہ ان کی شرٹ پر بی دستخط کیے جس سے وہ انتہائی خوش ہو گیا اور چہرے پر بے شمار اطمینان نظر آنے لگا۔

س سے قبل بھی آفریدی نے خا تون کے ساتھ تصویر کھینچوائی تھی جو کہ بھارتی تھی اور بیرون ملک میں مقیم تھی،اس لمحے لالہ نے انہیں خود کہا کہ آپ اپنے ملک کا جھنڈا بھی آگے کریں تاکہ یہ بھی تصویر میں آئے۔

ان دونوں واقعات کو لیکر اب یوں سمجھا جا رہا ہے کہ لالہ نے حبت بھرا پیغام انڈیا والوں کے نام بھیجا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More