سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق پی ٹی آئی میں شامل، عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار

ہم نیوز  |  Mar 19, 2023

لاہور: مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور چیئرمین عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے  کہا کافی عرصے سے عمران خان کے ساتھ رابطے میں تھا، عمران خان کے ساتھ بلے کے نشان پر انتخاب لڑوں گا۔

سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے خبردار کرتے ہوئے کہا یہ وقت ہے معاملات ٹھیک کرلیں ورنہ کچھ نہیں ملے گا، پارٹی ضیاء الحق کے نام پر ہے وہ زندہ رہے گی، میں خود تحریکِ انصاف میں شامل ہوگیا ہوں۔

انہوں نے کہا بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہئے کہ مسائل کا حل بات چیت میں ہے،  اگر یہ خود نہیں بیٹھ سکتے تو کوئی انہیں بیٹھا بھی سکتا ہے ، عمران خان نے بھی کہا ہے بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن الیکشن پر بات کریں۔

سابق صدر پاکستان جنرل ضیا الحق کے صاحبزادے اعجازالحق نے کہا عمران خان نے کہا ہے وہ الیکشن کے معاملے پر کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ آئیں اور الیکشن کے طریقہ کار پر بات چیت کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More