ڈونلڈ ٹرمپ پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

ہم نیوز  |  Mar 21, 2023

نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اداکارہ کو رقم دینے کے معاملے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

مین ہیٹن کی عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر حامیوں کو احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ کسی بھی سابق امریکی صدر پر مجرمانہ الزام کا امریکی تاریخ کا یہ پہلا کیس ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More