دُنیا سے رخصت ہوئے 6 سال گزر گئے لیکن آج بھی مجھے ۔۔ وسیم بادامی شو کے دوران جُنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے، ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 24, 2023

وسیم بادامی نے رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز جُنید جمشید کے ساتھ کیا تھا۔ جب یہ شو کی شروعات کرتے اور کلامِ پاک پڑھتے تو جنید جمشید ان کو ہمیشہ سراہتے اور آواز کو میٹھا بنانے اور قرآت کے چند اصولوں کو بھی سکھاتے تاکہ وسیم اگلی مرتبہ بہتر انداز میں کلامِ پاک پڑھ سکیں۔ ان کی ماضی کی تصاویر آج بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں۔

کل شو کے دوران وسیم بادامی جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے۔ انہوں نے کہا کہ 6 سال ہوگئے جنید بھائی کو ہم سے بچھڑے آج بھی ان کی یادیں اور میٹھی باتیں میرے ساتھ ہیں وہ ہوتے تو منظر ہی کچھ دوسرا ہوتا۔ مجھے بات کرتے کرتے ان کی یاد آجا تی ہے وہ بھی اس وقت جب میں شو کی شروعات کرتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More