رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے میمز کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے اور مختلف فلموں کی کچھ وائرل تصاویر پر لوگ دلچسپ جملے لکھ کر شیئر کررہے ہیں۔
گول مال فلم میں وصولی بھائی کے کریکٹر سے منسوب جملہ بھی اس وقت وائرل ہے۔ ابے جلدی بول مجھے تراویح پڑھنے جانا ہے۔
نوازالدین صدیقی کی ایک دلچسپ تصویر بھی اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے جس میں وہ فون پر کہہ رہے ہیں: افطار پارٹی پر ہے اپن۔
مرزا پور سیریز کے منا بھائی ٹوپی پہن کر کسی کو سمجھا رہے ہیں کہ نماز پڑھو، روزے رکھو اور خود کو سدھارو۔
اس تصویر میں ایک خاتون اداکارہ گلاس دیتے ہوئے کہہ رہی ہیں جام شیریں پیجئے بھائی۔
معروف اداکار پنکج ترپاٹھی کے مرزا پور سیریز کے ایک پوز پر قالین بھیا کہہ رہے ہیں محترم۔
منوج باجپائی کی تصویر پر کسی صارف نے ٹوپی لگا کر لکھا کہ اب نماز پڑھنے کا سمے آگیا ہے۔
ایک اور تصویر میں کسی صارف نے مرزا پور سیریز کا ہی ایک پوز لے کر اس پر لکھا بڑے اسلامی ہو بیٹا۔
اکشے کمار کی فلم کے پوز پر اسلام علیکم بہن روزہ رکھ لیا۔ کی میم بھی بہت وائرل ہورہی ہے۔
سنیل شیٹھی اور پاریش راول کے ساتھ مقبول فلم ہیرا پھیری کے پوز میں اکشے کہہ رہے ہیں رحمت ہی رحمت ہوگی۔
ایک اور وائرل میم میں اکشے کمار پھر ہیرا پھیری کے ایک پوز میں کہہ رہے ہیں 30 دن میں ثواب ڈبل۔
اس آخری میم میں معروف کامیڈین جونی لیور پھر ہیرا پھیری کے پوز میں کہہ رہے ہیں افطار پارٹی کدھر ہے۔