پاکستان کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Mar 24, 2023

تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف  ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

شارجہ کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کی قیادت شاداب خان جب کہ افغانستان کی قیادت راشد خان کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم میں چار کھلاڑی آج ڈبیو کر رہے ہیں، صائم ایوب۔ طیب طاہر۔ زمان خان اور احسان اللہ آج اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔

چاروں کھلاڑی میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث۔،عبداللہ شفیق، کپتان شاداب خان شامل ہیں جب کہ  اعظم خان، عماد وسیم، فہیم اشرف اور نسیم شاہ بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More