2 ہزار سے زیادہ کا نہیں لگتا اور یہ ۔۔ صبور علی کے پہنے گئے اس ہرے لباس کی اصل قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

ہماری ویب  |  Mar 31, 2023

صبور علی اور علی انصاری کو حال ہی میں رمضان میں ہونے والے ایک مشہور گیم شو "کھیل کے جیت" کے سیٹ پر دیکھا گیا، وہاں ان دونوں نے بطور مہمان شرکت کی تھی۔ انھیں دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ دونوں اداکار ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں، کیونکہ وہ مقابلہ کرنے والوں کے ساتھ مختلف چیلنجز اور گیمز میں مصروف تھے۔

گیم شو میں صبور علی حسین ریہر کے ڈیزائن کردہ سبز لباس میں شاندار لگ رہے تھیں جبکہ علی انصاری نیوی بلیو سوٹ میں جچ رہے تھے۔

دراصل صبور علی نے پہنا ہوا سبز لباس سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز اس وقت بنا جب اس کی قیمت صارفین کو معلوم ہوئی۔ کسی نے اس ڈریس کی تصویر کے ساتھ اسکی قیمت کا اسکرین شاٹ لے کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کردیا، جس کے بعد اس پر تبصروں کا طوفان ہی آگیا۔

ڈریس کی قیمت:

یہ ڈریس پاکستان کے معروف ڈیزائنر حسین ریہر نے ڈیزائن کیا ہے اور ان کے برانڈ "لائر" کے پیج پر اسکی قیمت 70000 (ستر ہزار) روپے ہے۔۔

عوام کو جب اسکی قیمت کا علم ہوا تو وہ سوچ میں پڑ گئے کہ آخر اس ڈریس میں ایسا کیا ہے؟ کسی نے کہا یہ تو میں ہزار روپے کا بھی نہ لوں۔۔ اسطرح کے بے تحاشہ تبصرے آپ کو سوسم میڈیا پر نظر آئیں گے۔ کیونکہ سادے سے اس ڈریس میں واقعی ایسا کچھ نہیں ہے۔۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More