کھیلتے بھی شاندار پڑھتے بھی شاندار ۔۔ نسیم شاہ کی خوبصورت آواز میں نعت پڑھنے کی پرانی ویڈیو نے لوگوں کے دل چھو لیے، دیکھئے

ہماری ویب  |  Mar 31, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اب ایک سپر اسٹار بن چکے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی حالیہ پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو نسیم شاہ کی خوبصورت نعت پڑھنے کی ویڈیو دکھائیں گے۔

نسیم شاہ شاندار گیند باز ہونے کے ساتھ ایک شاندار نعت خواں بھی ہیں۔ ان کی چند سال پہلے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ نعت رسول مقبول ﷺ پڑھتے دکھائی دئے۔

نسیم شاہ ویڈیو میں کافی چھوٹے دکھائی دے رہے تھے۔ وہ عاطف اسلم کا مشہور کلام تاجدار حرم ہو نگاہ کرم پڑھ رہے ہیں اور ان کے پیچھے لوگ بیٹھے انہیں سن رہے ہیں۔

نسیم شاہ کی ویڈیو بنانے والا شخص بھی ساتھ ساتھ کلام پڑھ رہا ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے وہ نسیم شاہ کو کلام یاد کروا رہا ہو۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More