میں ایمان لاتی ہوں کہ ۔۔ ہندو لڑکی کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا کہ وہ اللہ اور رسول ﷺ پر ایمان لے آئی اور اسلام قبول کرلیا؟

ہماری ویب  |  Apr 01, 2023

ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک نامور عالم دین ہیں جن کا دنیا بھر میں اسلام کی روشنی پھیلانے کا مشن تیزی سے جاری ہے۔ ان کے خوبصورت بیانات کے باعث کئی غیر مسلموں نے ان کے سامنے اسلام قبول کیا جن کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھری پڑی ہیں۔ اس بار ایک ہندو لڑکی کی ویڈیو وائرل ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو ڈاکٹر ذاکر نائیک اور پریا نامی ہندو لڑکی کے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں اور بتائیں گے کہ لڑکی نے کیسے اسلام قبول کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو لڑکی ہاتھ میں موبائل لیے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے مخاطب ہوکر کہہ رہی ہے کہ سب سے پہلے میں آپ کا شکریہ ادا کروں گی کہ آپ نے میری آنکھیں کھولیں اور یہ کتنا اہم ہے کہ آپ کسی دوسرے مذہب اور عقیدے کی آنکھیں بند کر کے پیروی نہ کریں۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ آپ کو آنکھیں بند کرکے کس چیز کی پیروی کرنی چاہئے یا نہیں کرنی چاہئے اس کے بارے میں سوالات کرنا کتنا ضروری ہے۔

میرا سوال یہ ہے کہ محمد ﷺ آخری نبی کیوں تھے اور ان کے بعد اس گناہ گار دنیا میں ہماری رہنمائی کرنے والا کوئی کیوں نہیں ہے۔ جس پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھ سے یہ سوال پوچھتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ کو سب سے پہلے کیوں نہیں بھیجا گیااور قرآن پہلے نازل ہوا ہوتا تو کوئی حرج نہیں تھا۔

تو میں یہ کہتا ہوں کہ میرا بیٹا کہتا ہے کہ میں ڈاکٹر بننا چاہتا ہوں تو آپ مجھے براہ راست میڈیکل کالج میں کیوں نہیں ڈالتے؟ تو میں اسے کہتا ہوں کہ تمھیں پہلے نرسی جانا ہوگا پھر پہلی، دوسری تیسری اور پھر آگے کلاسز پڑھ کر میڈیکل کالج۔ اللہ تعالیٰ ہمارا خالق ہے وہ انسان کو سب سے بہتر جانتا ہے۔

وہ جانتا ہے کہ آخر میں کیا پیغام دینا ہے اور وہ جانتا ہے کہ انسان پیغام حاصل کرنے کے لیے ابھی تیار نہیں ہوا ہے، لہٰذا پہلے جو تمام پیغام آئے تھے وہ واحدانیت کا بنیادی پیغام دیتے تھے۔

ڈاکٹر ذاکر نے لڑکی سے مخاطب ہو کر کہا کہ نبی پاک ﷺ تمام انسانیت کے لیے بھیجے گیے ہیں کیونکہ ان کے نام کے ساتھ رحمۃ للعالمین لگایا گیا ہے۔ ڈاکٹر ذائیک نے ہندو لڑکی سے اسلام سے متعلق تمام باتیں کلئیر کی جس کے بعد وہ اللہ پر ایمان لے آئی۔

انہوں نے لڑکی سے پوچھا کہ کیا آپ یقین کرتی ہیں کہ اللہ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور محمد ﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں۔ جس پر لڑکی نے کہا کہ جی میرا سب پر ایمان ہے۔ ہندو لڑکی کے اسلام قبول کرنے پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا تھا۔ آخر میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لڑکی کو کلمہ پڑھا کر اسلام قبول کروا لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More