نوجوان کو موت مسجد کی طرف لے آئی۔۔ سڑک سے گزرنے والا نوجوان موت سے پہلے مسجد کیسے آ گیا؟ وائرل ویڈیو

ہماری ویب  |  Apr 01, 2023

وقت کا کچھ علم نہیں، کب کیا ہو جائے، کسی کو کچھ معلوم نہیں، ایسا ہی کچھ انسان کے ساتھ ہو جاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی وائرل ویڈیو سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب مسجد میں دوران نماز ادائیگی ایک نوجوان اچانک زمین پر گر پڑا۔

مسجد میں لگے خفیہ کیمرے میں قید ہونے والے مناظر نے کچھ ایسا دیکھا جس پر یقین کرنے سے صارف بھی قاصر ہیں، کیونکہ یکدم نمازی اچانک گر پڑا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب مسجد میں نماز عشاء کے دوران اچانک وہ بے ہوشی کی حالت میں مسجد کے فرش پر گر پڑا۔

موٹر سائیکل کھڑی کرکے نوجوان مسجد کی جانب بڑھتا ہے اور پھر وضو کر کے اندر نماز پڑھنے بڑھتا ہے، اسی دوران وہ اپنے سینے پر بھی ہاتھ رکھے ہوئے تھا، تاہم ممکنہ طور پر وہ اسے اہمیت نہیں دے رہا تھا۔

اور پھر نماز مگن ہو کر اس طرف توجہ دینے لگا، پہلی رکعت کے بعد جب دوسری رکعات کے لیے نوجوان کھڑا ہوا تو اچانک پیچھے کی طرف زوردار طریقے سے گرا، جس کے بعد وہ کافی دیر تک زمین پر گرا رہا۔

جیسے ہی نمازی نماز سے فارغ ہو کر آئے اس کی جانب آئے تو اس کی حالت غیر ہو چکی ہے، ذرائع کے مطابق نوجوان کا انتقال ہو چکا تھا، تاہم سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More