سائنس پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کے ضمنی امتحانات برائے 2022ء کے اسکروٹنی فارم بروز جمعرات 4 مئی سے بروز بدھ 31 مئی 2023ء تک وصول کیے جائیں گے،اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ

ہماری ویب  |  May 04, 2023

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کے ضمنی امتحانات برائے 2022ء کے اسکروٹنی فارم بروز جمعرات 4 مئی سے بروز بدھ 31 مئی 2023ء تک وصول کیے جائیں گے۔

اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم درج بالا تاریخوں میں انٹربورڈ میں واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ انٹربورڈ کراچی نے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBLکی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروائی ہوئی ہے۔

طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBL کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 100روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانا ہوگا۔

علاوہ ازیں پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل گروپس کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں طلبہ اپنے کالجوں سے اپنی مارکس شیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More