انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کی قیمت میں بڑا فرق سامنے آگیا

ہم نیوز  |  May 23, 2023

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کے درمیان ڈالر کی قیمت میں 18 روپے کا فرق ریکارڈ کیا گیا ہے، اس سے پہلے یہ فرق 1 سے 3 روپے تک ہوتا تھا۔

ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ انٹربینک میں روپیہ مسلسل پانچویں روز زوال کا شکار رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 44 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے کا ہوگیا۔

اس حوالے سے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) کے صدر ملک بوستان نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل بینکوں میں ڈالر کی ڈیمانڈ میں اضافے کی وجہ سے روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔

ملک بوستان نے بتایا کہ بینک اپنے کسٹمرز کی جانب سے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے کی گئی بین الاقوامی ادائیگیاں کرنے کیلئے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدتے ہیں۔ بینکوں کو روزانہ کی بنیاد پر اوسط 10 ملین ڈالرز کی ضرورت ہوتی ہے۔

ای سی اے پی کے صدر نے مزید کہا کہ دبئی اور افغانستان میں بلیک مارکیٹ کی مضبوطی روپے کی گراوٹ کی اہم وجہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More