لندن: ٹیپو سلطان کی تلوار ایک کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈز میں فروخت

اردو نیوز  |  May 26, 2023

لندن میں ہونے والی ایک نیلامی میں برصغیر کے مشہور مسلمان حکمران ٹیپو سلطان کی تلوار ایک کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈز میں فروخت ہو گئی ہے۔

انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق نیلامی منعقد کروانے والے ہاؤس بون ہامز نے منگل کو کہا کہ تلوار کی قیمت اندازے کے مقابلے میں سات گنا زیادہ لگی تھی۔

بون ہامز کا کہنا ہے کہ یہ تلوار ٹیپو سلطان کی سب سے اہم تلوار تھی جس سے ان کا خاص تعلق تھا۔

ریاست میسور کے حاکم ٹیپو سلطان کو 18 ویں صدی کے آخر میں ہونے والی جنگوں سے شہرت ملی۔ انہوں نے 1775 اور 1779 کے درمیان کئی مرتبہ مرہٹوں کے خلاف جنگ کی۔

بون ہامز اسلامک اینڈ انڈین آرٹ کے ہیڈ اولیور وائٹ کہتے ہیں کہ ’یہ شاندار تلوار ان ہتھیاروں میں سے سب عظیم ہے جن کا تعلق ٹیپو سلطان سے ہے۔ سلطان کی اس سے ذاتی وابستگی تھی۔‘

یہ تلوار ٹیپو سلطان کے محل کے ذاتی حجرے سے برآمد کی گی تھی۔

    View this post on Instagram           A post shared by Bonhams (@bonhams1793)

ٹیپو سلطان کو اپنی سلطنت کے دفاع کرنے پر ’ٹائیگر آف میسور‘ کا لقب دیا گیا تھا۔

بون ہامز کی ویب سائٹ کے مطابق انہیں راکٹ آرٹلری میں مہارت حاصل تھی اور انہوں نے میسور کو انڈیا کا معاشی گڑھ بنایا تھا۔

آکشن ہاؤس کے مطابق ٹیپو سلطان کی موت کے بعد ان کی تلوار کو ان کی بہادری کے عوض برطانوی میجر جنرل ڈیوڈ بیئرڈ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More