جمال اکبر انصاری نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

ہم نیوز  |  May 26, 2023

پی ٹی آئی رہنما جمال اکبر انصاری نے پارٹی رکنیت اور عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

9مئی کے واقعات پر دل رنجیدہ ہے ،شہداء کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے ،کوئی بھی پاکستانی فوج کی تذلیل برداشت نہیں کر سکتا ۔

فارن فنڈنگ کیس میں کچھ ایسا نہیں جس میں پارٹی کی ساکھ متاثرہو، جو چیز غلط ہے اسے غلط ہی کہوں گا۔

9مئی کوجناح ہاؤس سمیت اہم عمارتوں پرچڑھائی کرتےدیکھاتودکھ ہوا،پاک فوج کی تاریخ لازوال قربانیوں سےبھری پڑی ہے۔جس تحریک انصاف کومیں جانتاہوں وہ ایسی نہیں تھی پر امن جماعت تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More