پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی ففٹی مکمل ہوگئی

ہم نیوز  |  May 26, 2023

9 مئی کے پر تشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے ۔

24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے بعد سے اب تک پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے رہنمائوں کی تعداد 50 سے بڑھ گئی ہے۔

کراچی سے سابق ایم اے محمود مولوی کے علاوہ سابق وفاقی وزیرعامر محمود کیانی، سابق مشیر وزیراعظم ملک امین اسلم،پنجاب سے سابق ارکان اسمبلی میں ظہیرالدین علیزئی،عون ڈوگر ،عبدالحئی دستی ،اشرف رند ،نیاز گشکوری،علمدار قریشی،قیصر مگسی ، سجاد چھینہ ،مجاہد میتلا شامل ہیں۔

ان کے علاوہ این اے 100 سے سابق امیدواروسابق تحصیل ناظم چنیوٹ سید ذوالفقار علی شاہ ،سابق ایم این اے چودھری وجاہت حسین ، سابق ایم این اے فیض اللہ کموکا، سابق وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری ، سابق ایم پی اے افتخار حسن گیلانی ، ٹکٹ ہولڈر پی پی 209 عبدالرزاق نیازی ،ٹکٹ ہولڈر پی پی 149 عباد فاروق ،سابق صوبائی وزیر سعید الحسن شاہ ،فیاض الحسن چوہان ،سلیم اختر لابر ،جلیل احمد شرقپوری ،فواد احمد چودھری ،چودھری حسین الہی ،ٹکٹ ہولڈر پی پی 247 احسان الحق چودھری ، ٹکٹ ہولڈرپی پی 248 ڈاکٹر افضل ،سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری،سابق ایم این اے قطب فرید کوریجہ ، سابق امیدوار پی پی 257 چودھری جہانزیب رشید ، سابق ایم پی اے ملک اکرم ،سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری،سابق مشیر وزیراعظم برائے زراعت جمشید چیمہ ،سابق ترجمان عمران خان مسرت جمشید چیمہ اورپی پی 71 حافظ آباد سے سابق ایم پی اے احسن بھٹی شامل ہیں۔

سندھ سے ایم پی اے سنجے گنگوانی ،ڈاکٹر عمران شاہ ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر امجد ،کریم گبول، سابق ایم این اے جے پرکاش ہیں،پی ٹی آئی کراچی صدر و سابق ایم این اے آفتاب صدیقی ،سابق ایم این اے صائمہ ندیم ،رکن سندھ اسمبلی بلال غفار ،عمر عطاری شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کےمزید128رہنمائوں اور کارکنوں کے نام نوفلائی لسٹ میں شاملخیبرپختونخوا سے سابق صوبائی وزیراقبال وزیر ،سابق ایم این اے ملک جواد حسین ،سابق صوبائی وزیرہشام انعام اللہ خان،سابق وزیر اطلاعات اجمل وزیر ، سابق ایم این اے عثمان خان ترکئی،ڈاکٹر حیدر علی سابق ایم این اے،سید غلام شاہ صدر ضلع خیرپور،قیوم حسام سابقہ امیدوار PK۔97اورنادیہ شیر سابق ایم پی اے (پختونخوا)شامل ہیں،صوبائی وزیر (بلوچستان)مبین خلجی اڑنے والوں میں شامل ہیں۔

جناح ہاؤس حملہ کیس ، سابق آئی جی پولیس کا بیٹا بھی گرفتار

ان کے علاوہ آج پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنیوالوں میں ابرار الحق،سیف اللہ نیازی ، فردوس عاشق اعوان نمایاں ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More