آئندہ موبائل فون سروس پورے ملک میں بند نہیں کی جائے گی، امین الحق

ہم نیوز  |  May 26, 2023

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ آئندہ موبائل فون سروس پورے ملک میں بند نہیں کی جائے گی اور اس کی بندش صرف متاثرہ علاقوں تک محدود ہوگی۔

آئی ٹی ایکسپورٹ و انڈسٹری کے لیے اسٹارٹ اپس پر منعقدہ کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد آئی ٹی کی بندش سے انڈسٹری کو اربوں روپے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت سمجھتی ہے کہ پابندی ترقی کے عمل کو روکتی ہے۔ سوشل میڈیا کے قوانین کے لیے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی نے ڈیجیٹل پاکستان کا ہدف حاصل کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ ملک میں اگلے 50سال کی ضرورت کے تناظر میں آئی ٹی پالیسی مرتب کی گئی ہے۔

امین الحق نے کہا کہ دسمبر 2022 تک آئی ٹی ایکسپورٹس 500ملین ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔ وزارت آئی ٹی میڈ ان پاکستان کو فروغ دینے کی پالیسی پرگامزن ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں موبائل اور اسمارٹ فونز کی مینوفیکچرنگ جاری ہے اور مقامی طور پر بننے والے اسمارٹ فون کی قیمت 18 سے 25ہزار روپے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More