عمران خان کا سوئپر ضمانتی مچلکے نقد دینے پر تیار، عدالت نے منظور نہ کئے

ہم نیوز  |  May 26, 2023

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کا سوئپر عمران خان کے ضمانتی مچلکے کے لیے رقم نقد دینے پر تیار ہوگیاتاہم عدالت نے منظور کرنے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس حملہ کیس ، عسکری ٹاور حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور نہیں کیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کے روبرو عمران خان کا ضمانتی ان کا سوئپر شیروز پیش ہوا اور کہا کہ جو ضمانتی مچلکے عدالت نے طلب کیے ہیں وہ نقد رقم دینے کو تیار ہیں ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ تم کیا کرتے ہو ؟جس پر ضمانتی شیروز نے جواب دیا کہ میں عمران خان کے گھر میں سوئپر ہوں ۔ عدالت نے 3 مقدمات میں لاکھ لاکھ روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔

جج نے کہا کہ میں کیسے یہ مچلکے منظور کر لوں ۔کل کو عمران خان نہ آیا تو تم ذمے دار ہو گے۔ ضمانتی ذمے داری کے سوال پر سوئپر شیروز خاموش ہوگیا۔بعد ازاں عدالت نے ضمانتی کی ذمے داری نہ لینے پر عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور نہ کیے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More