پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے خاموشی سے ملک چھوڑ دیا

ہم نیوز  |  May 26, 2023

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما کنول شوزب بیرون ملک چلی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کنول شوزب نو فلائی لسٹ بننے سے قبل ہی بیرون ملک چلی گئی تھیں۔

اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ کنول شوزب پاکستان سے اسکاٹ لینڈ چلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کنول شوزب تحریک انصاف ویمن ونگ کی صدر ہیں۔

عمران خان کے قریبی ساتھی بابر اعوان لندن روانہ

یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے نہایت قریبی سمجھے جانے والے پارٹی رہنما اور ممتاز قانون دان بابر اعوان بھی لندن چلے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More