کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رکن سندھ اسمبلی رابعہ اظفر نظامی بھی پارٹی کو الوداع کر گئیں۔
رکن سندھ اسمبلی رابعہ اظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہیں، وہ ایک تعمیری مقصد کے تحت سیاست میں آئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کی تحفظ کی ضامن ہیں اور اپنے بچوں کو سیاسی ایڈونچر کے رسک پر نہیں ڈال سکتی۔
رابعہ اظفر نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتی ہوں۔
I joined politics for a purpose and kept my IT profession as secondary, but in last 5 years unable to contribute much except few critical amended legislations on anti narcotics, child protection, critique to Educational Ministry and legal battles for Orphans and Child Rights. I…
— Rabia AzfarNizami (@rabiaazfar)