جس بستر پر میری امی سوتی تھی اس کو میں ۔۔ ندا یاسر نے ماں کے انتقال کے بعد ان کے بستر کے ساتھ کیا کیا؟ والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں

ہماری ویب  |  May 31, 2023

ندا یاسر کی والدہ 8 فروری 2021 کو دنیا سے رخصت ہوگئیں تھیں۔ اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ آج بھی آبدیدہ ہو جاتی ہیں۔ گذشتہ روز اپنے پروگرام میں والدہ کے حوالے سے ان کی یادوں کو شیئر کرتے ہوئے ندا رو پڑیں۔ شو میں دنیا سے جانے والوں کی چیزوں کے متعلق بات ہو رہی تھی جس پر ندا نے کہا جو لوگ ہمیں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں وہ ہمیشہ یاد رہتے ہیں لیکن ان کی چیزیں دیکھ دیکھ کر زیادہ یاد آتی ہے اور ہمیشہ دل کو یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ ہوتے تو ایسے بیٹھتے، ایسے رہتے، ایسے دیکھتے ۔

ندا نے بتایا کہ میری والدہ کی موت کے بعد ان کا بستر اور الماری میں اپنے ساتھ، اپنے پاس، اپنے گھر لے آئی۔ بستر کو میں نے اپنے بیٹے کے کمرے میں رکھ لیا اور جب بھی میں بے سکونی کی حالت میں ہوتی ہوں، میں اکیلا محسوس کرتی ہوں، مجھے گھبراہٹ ہوتی ہے میں اس بستر پر بیٹھی ہوں، لیٹتی ہوں۔ مجھے سکون مل جاتا ہے، اچھی نیند آتی ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے میں اپنی امی کی گود میں سر رکھ کر لیٹی ہوں۔ وہ چیزیں مجھے ماں کا احساس دلاتی ہیں۔

ویڈیو:

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More