وقت اتنی تیزی سے گزر گیا کہ۔۔ روینہ ٹنڈن کی بیٹی نے کونسی بڑی کامیابی حاصل کر کے ماں کو خوش کردیا؟ دیکھئے

ہماری ویب  |  May 31, 2023

عورت چاہے ہاؤس وائف ہو یا پھر کوئی کامیاب شخصیت، اولاد کی ترقی اور کامیابی پر خوشی دونوں کو ایک جیسی ہی ہوتی ہے۔

جیسے کہ بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن، وہ ان دنوں اپنی بیٹی کی کامیابی سے بہت زیادہ خوش ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، روینہ ٹنڈن کی صاحبزادی راشا تھادانی نے ممبئی حال ہی میں دیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے گریجویشن کی ڈگری مکمل کرلی ہے۔

اس خوشی کے موقع پر روینہ نے 18 سالہ بیٹی کی گریجویشن کی تصویر کو بچپن کی تصویروں اور ویڈیوز کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا، اور ساتھ ہی کیپشن دیا کہ "وقت تیزی سے گزر جاتا ہے، یہ سچ ہے۔"

انکی بیٹی راشا نے بھی اپنے انسٹاگرام کاؤنٹ پر ایک دن قبل اپنی گریجویشن تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More