لپو لیکھ تنازع، نیپال میں گریٹر انڈیا کے خلاف مظاہرہ

اردو نیوز  |  May 31, 2023

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں اکھنڈ بھارت یعنی گریٹر انڈیا کا نقشہ احتجاجاً نذر آرش کیا گیا ہے جس میں نیپالی علاقوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل کو انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں نئی پارلیمانی عمارت کا افتتاح کیا گیا تھا جس میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ بھی آویزاں کیا گیا۔

گریٹر انڈیا کے اس نقشے میں نیپالی علاقے بھی شامل ہیں جس پر آج بدھ کو کھٹمنڈو میں سٹوڈنٹ یونین کے ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے نقشہ جلا ڈالا۔

372 کلو میٹر پر محیط متنازع زمین کا ٹکڑا نیپال، انڈیا اور چین کے علاقے تبت کے درمیان سنگم پر واقع ہے۔

انڈیا نے چین کے ساتھ 1962 کی جنگ کے بعد سے اس علاقے میں اپنی فوج تعینات کر رکھی ہے۔

مئی 2020 میں انڈیا نے شمالی ریاست اتراکھنڈ سے تبت کے سرحدی علاقے لپو لیکھ تک 80 کلو روڈ کی سڑک کا افتتاح کیا تھا جس میں سے 19 کلومیٹر طویل روڈ ایسے علاقے سے گزرتی جس پر نیپال کا دعویٰ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More