لاہور کے ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزمان گرفتار

اردو نیوز  |  May 31, 2023

لاہور میں بچوں کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کرنے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

بدھ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کچھ افراد کو ہسپتال کے اندر ایک ڈاکٹر پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوئے اور ان کے منہ پر خون بھی صاف نظر آ رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین یہ دعویٰ کرتے ہوئے نظر آئے کہ ہسپتال میں ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ اس لیے بنایا گیا کیوں کہ وہاں موجود ایک نومولود بچی کا انتقال ہوگیا تھا اور ویڈیو میں نظر آنے والے افراد بچی کے اہلخانہ تھے۔

السلام و علیکم لاہور چلڈرن ھسپتال ڈیوٹی پر موجود انتہائ PGR ڈاکٹر کو انتہائ برے طریقے سے لوگوں نے کمرے میں گھس کر مارا صرف اسلئے مارا کہ انکے مطابق انکا بچہ incubator میں زیادہ گرمی لگنے سے فوت ھوگیا ھے حالانکہ اس معصوم کی وجہ موت Purpura Filminans نامی بیماری کی وجہ سے ھوا…

— Dr Nabil Chaudhry | ڈاکٹر نبیل چوہدری (@NabTheDentist) May 31, 2023

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

چلڈرن ہسپتال لاہورمیں ڈاکٹرز پرتشدد کا معاملہنصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشددمیں ملوث 05 ملزمان کو گرفتارکرلیاملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے دیگرملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہےقانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیںسی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ pic.twitter.com/5PCRH3fd5u

— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) May 31, 2023

لاہور پولیس کی جانب سے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزمان کے کے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More