7 سال کا بچہ، اس کی ماں اور ۔۔ ایمبولینس میں اس خاندان کو کیوں جلا دیا گیا؟ دل سوز واقعہ

ہماری ویب  |  Jun 08, 2023

ایمبولینس میں موجود ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو زندہ جلا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست منی پور میں پیش آیا جہاں 7 سالہ بچے، اس کی ماں اور گھر کے ایک اور فرد کو زندہ جلا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں نسلی فسادات کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہتھیار سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیں۔ فسادات میں اب تک 98 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس ریاست کے 35 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق منی پور میں ہندو اور عیسائی کمیونٹی میں 3 مئی سے نسلی فسادات جاری ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More