آنکھوں کی بیماری کے باعث پنجاب میں 56 ہزار سکول بند کرنے کا فیصلہ

اردو نیوز  |  Sep 27, 2023

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آشوب چشم (آنکھوں کی بیماری) کے باعث 56 ہزار سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ متعدی بیماری پر قابو پانے کے لیے رواں ہفتے کے باقی دنوں میں سکولوں کو بند رکھا جائے گا۔

 

ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں رواں برس کے آغاز سے اب تک آشوب چشم کے 3 لاکھ 57 ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں۔

 اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت جمعرات سے تمام سکولوں کو بند کر رہی ہے اور اس طرح لاکھوں طلبہ کل گھروں پر رہیں گے۔

تیزی سے پھیلنے والے اس انفیکشن سے آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں، ان میں خارش ہوتی ہے اور یہ بہنے لگتی ہیں۔

یہ بیماری نہ صرف ہاتھوں کے ذریعے پھیلتی ہے بلکہ کھانسی اور چھینک سے بھی ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More